Post Top Ad




دسمبر 08, 2022

ڈاکٹر سیف الرحمان کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا

 


حکومت سندھ نے  ڈاکٹر سیف الرحمان کو نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے اور وہ اس سے قبل گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر سیف الرحمان بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹروپولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر سیف الرحمان ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیف اس سے قبل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب بھی تعینات رہے ہیں۔

میڈیا  کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو بھی آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ایم کیو ایم کا نامزد کردہ افسر ایڈمنسٹریٹر مقرر ہو گا۔

Post Bottom Ad