Post Top Ad




جنوری 05, 2023

پاکستان کے مختلف شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

 


پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ،  دھیرکوٹ آزادکشمیر، چکوال اور گردونواح ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن ، بنوں اورمانسہرہ کے علاوہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، ڈی جی خان اور راجن پور میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی گہرائی173کلومیٹر تھی اور زلزلےکامرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

Post Bottom Ad