Post Top Ad




مارچ 31, 2023

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

 


کراچی: سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ڈائنگ فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 


ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے  اور 8 خواتین شامل ہیں۔  عینی شاہدین کے مطابق،  زکوٰۃ کی رقم کی تقسیم کیلئے لوگوں کو بلایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔


اطلاعات کے مطابق راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔

زرائع کے مطابق بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیواربھی گرگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں دو خواتیں جان کی بازی ہاریں جبکہ نالے میں دو بچے گر کر جاں بحق ہوئے، کئی افراد نالے میں گر کر زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو  مفت راشن کی فراہمی سے آگاہ نہیں کیا تھا، راشن اور  زکوٰۃ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، فیکٹری منیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ  فیکٹری انتظامیہ کے دیگرافراد کو بھی حراست میں لیا جائے گا، واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڑ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

Post Bottom Ad