Post Top Ad




مارچ 05, 2023

ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل کھیلنے کے خواہشمند

 


آسٹریلیا کے بیٹر  ڈیوڈ وارنر  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے اس خواہش کا اظہار افغان آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ میں کیا۔

راشد خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 17 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے سکندر رضا اور حارث رؤف کی تعریف کی۔

راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں دیگر کئی کھلاڑیوں نے کمنٹس کیے وہیں آسٹریلیا کے بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی کمنٹ کیا۔

وارنر نے سوال کیا کہ 'میں کب کھیل سکتا ہوں؟'

ڈیوڈ وارنر کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے، پاکستانی مداحوں نے انہیں پاکستان آنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Post Bottom Ad