Post Top Ad




مارچ 19, 2023

ملتان کو شکست دے کر لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا

 


 لاہور قلندرز نے ملتان کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف ملا۔

جواب میں ملتان سلطانز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم مقررہ اوورز میں ٹیم صرف 199 رنز بناسکی، لاہور نے 1 رن سے شکست دی۔

پی ایس ایل ایوارڈز

  • شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
  • ملتان کے عباس آفریدی کو بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا
  • ملتان کے کپتان محمد رضوان 550 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار
  • لاہور کے فخرزمان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانےوالے بیٹر قرار
  • ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی عباس آفریدی کو ملا
  • کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار
  • کیرون پولارڈ بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار
  • محمد رضوان ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر قرار
  • محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ ملا
  • احسان اللہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا، احسان اللہ نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں


Post Bottom Ad