Post Top Ad




مارچ 21, 2023

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان جمعرات کو ہوگا

 


سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم آج مملکت میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری ہوگا۔ حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ) میں کل بعد نماز عشاء تراویح ادا کی جائے گی۔

دوسری جانب برطانیہ، آسٹریلیاء اور امریکہ میں بھی  یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کوہوگی۔

Post Bottom Ad