Post Top Ad




مارچ 06, 2023

فلم اور ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے

 


پاکستان کی فلم انڈسٹری اورٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانہ الیہ راجعون


 قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا، اداکار قوی کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

قوی خان کے بیٹے عدنان  نے میڈیا سے گفتگو میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قوی خان نے اپنا کیرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا، انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔

قوی خان کو 1980 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Post Bottom Ad