Post Top Ad




اپریل 20, 2023

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

 


ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کی بناء پر کل بروز جمعہ عید الفطر منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے تمیر اور حوطہ سدیر میں چاند نظر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی عید جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔

جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔ 

Post Bottom Ad