Post Top Ad




مئی 07, 2023

کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

 


کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع کی 63 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز  اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر  پولنگ ہو رہی ہے۔

 کراچی کی 11 یوسیز میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، اپنا میئر کراچی بنانے کی خواہش مند پیپلزپارٹی اور  جماعت اسلامی کی زیادہ سے زیادہ یوسیز جیت کر پوزیشن مستحکم بنانےکی کوشش ہے۔

الیکشن کے موقع پر کراچی میں پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ 24 اضلاع میں 292 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے ہیں۔


کراچی: نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا


جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار  اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ ہوگی جبکہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں دو، دو نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

نوشہروفیروز، دادو اور ٹھٹہ میں تین، تین نشستوں جبکہ حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دس نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات پر الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔

Post Bottom Ad