Post Top Ad




مئی 12, 2023

پاکستان میں 9 مئی سے بند موبائل انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہوسکی، ٹیلی کام سیکٹر کو اربوں کا نقصان

 


ٌپاکستان میں 9 مئی کے مظاہروں کے بعد سے بند کی گئی موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 2 ارب  46کروڑ کا نقصان پہنچا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت کو موبائل براڈ بینڈ سروس سے روز ساڑھے 28کروڑ ٹیکس ریونیو ملتا ہے اور تین دن کی بندش سے حکومت کو تقریباً 86 کروڑ کے ٹیکس ریونیو کا نقصان پہنچا ہے۔

آل پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق  آئی ٹی سیکٹر کا ایک دن کا کاروبار 12 ملین ڈالر ہے اور تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔

ملک بھر کے موٹر سائیکل رائڈرز (فوڈ پانڈا، بائیکیا، انڈرائیو اور کاریم) کے لیے کام کرنے اور روزانہ کما کر کھانے والے افراد بھی انٹرنیٹ کی بندش کے باعث شدید پریشان ہیں، انکا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ کی بندش سے انکا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

اس کے علاوہ براڈبینڈ انٹرنیٹ فعال ہے تاہم سوشل میڈیا سائٹس (فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر)  تک VPN کے بغیر رسائی بند ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے حکم کے بعد ہی پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔

پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام  میں وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔

رانا ثناء اللہ لا کہنا تھا کہ ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔

Post Bottom Ad