Post Top Ad




مئی 12, 2023

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

 


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیرکے دن سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھ اکہ کہا گیا کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات ہوئے عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، اندازہ لگائیں کہ عدلیہ کہاں کھڑی اور کس طرح آئین،قانون سے ماورا فیصلے دے رہی ہے ، کیا یہ رعایت تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کو دی گئی؟

انہوں نے اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے  اب سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج ہوگا اورپیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، ہم تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارے نزدیک تین چار کا فیصلہ متفقہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد آئے ہیں بڑا جلوس تھا کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، کسی نے ہم پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے بھی جواب دیا جائیگا، پی ٹی آئی کا کوئی شرپسند ہماری صفوں میں داخل ہوا تو اسی وقت پکڑا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کا آئین اور قانون سب کچھ عمران خان کیلئے داؤ پر لگادیا گیا ہے، پارلیمنٹ کی قرار دادیں بھی موجود ہیں اور آگے بھی کردار ادا کرے گی، ڈنڈے سے بات کرو گے تو ڈنڈے سے جواب دیں گے، مکے سے بات کروں گے تو مکے سے جواب دیں گے، پتھر سے بات کروں گے تو پتھر سے جواب دیں گے اور ایسا جواب دیں گے کہ چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ریاست پر حملے طالبان کریں تو غداری اور اگر کوئی گروہ کرے تو اس پر پابندی لگادی جاتی ہے،  تحریک انصاف کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے تو افسوسناک ہوگا۔

Post Bottom Ad