Post Top Ad




مئی 07, 2023

سینئر پاکستانی اداکار شبیر رعنا انتقال کرگئے

 


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شبیر رعنا طویل علالت کے بعد کراچی میں اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔

مرحوم کے اہلخانہ کے مطابق شبیر رعنا دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ آج صبح انتقال کرگئے۔

ان کے بیٹے اذلان شاہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار شبیر رعنا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

مرحوم شبیر رعنا نے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔

Post Bottom Ad