Post Top Ad




مئی 09, 2023

عمران خان کی گرفتاری، پاکستان میں ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کردیا گیا

 




حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے پیشِ نظر پاکستان میں ٹوئٹر سمیت یوٹیوب اور فیس بک کی سروس کو معطل کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد  پی ٹی آئی کارکنوں نے کئی شہروں میں احتجاج کیا، کئی شہروں میں مظاہرین کور کمانڈرز کے گھروں میں داخل ہوئے۔

راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں بھی مظاہرین داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، کس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز کو بھی بند کرسکتی ہے۔

Post Bottom Ad