Post Top Ad




جون 27, 2023

آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

 


انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان انڈیا کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔

پندرہ اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے ورلڈکپ میں کتنے میچز ہوں گے اور کب کب کھیلے جائیں گے؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچز کھیلے جائیں  گے۔

6 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1

12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2

15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا

20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان

27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش

4 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

12 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

Post Bottom Ad