Post Top Ad




جولائی 30, 2023

چین کے نائب وزیر اعظم 3 روزہ دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

 


چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وفاقی وزرا احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے چینی نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ چینی وفد میں نائب وزیراعظم کے ہمراہ 4 وزرا بھی شامل ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک (China-Pakitan Economic Corridor) کے 10 سال مکمل ہونے پرہونے والی تقریب میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچے ہیں۔

سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو چائنا اور پاکستان کے رنگوں کی لائٹس سے بھی سجایا گیا ہے۔

تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔

Post Bottom Ad