Post Top Ad




جولائی 06, 2023

میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے پر نئی ایپ "تھریڈز" لانچ کردی

 


مارک زکر برگ کی زیرِ ملکیت اور فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے "تھریڈز" نامی ایپ لانچ کردی گئی۔

مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔

مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام کے ایک ارب سے زائد صارفین کے لیے نئی ایپ تک آسانی سے رسائی، ٹوئٹر سے ملتا جلتا یوزر انٹر فیس اور میٹا کی جانب سے اشتہارات نے تھریڈز کو ٹوئٹر کے لیے حقیقی 'تھریٹ' بنا دیا ہے۔

محض اولین 7 گھنٹوں کے اندر ٹوئٹر کلر (killer) کے نام سے سامنے آنے والی ایپ کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ متعدد اہم شخصیات بھی میٹا کے اس پلیٹ فارم کا حصہ بن گئی ہیں۔

 میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

Post Bottom Ad