Post Top Ad




جولائی 23, 2023

سندھ حکومت کا کورنگی کراسنگ جانے والے روڈ پر فلائی اوور بنانے کا اعلان



کئی سالوں کے انتظار کے بعد بالآخر سندھ حکومت نے قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ جانے والے روڈ پر فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


گزشتہ روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیرِ  بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کورنگی کراسنگ پر برج بنانے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہاں منصوبے کی تختی لگائی تھی۔


کورنگی کراسنگ پر فلائی اوور کا بننا شہریوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے، کیونکہ ہر سال بارش میں اس سڑک کے زیرِ آب آنے سے کورنگی کا دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ جاتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ سال یہاں فلائی اوور تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر ایک سال گزرنے کے بعد اب باقائدہ کام شروع کیا جائے گا۔


زرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلائی اوور 6 لین پر مشتمل اور 2.3 کلومیٹر طویل ہوگا جسے مکمل ہونے میں 2 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

Post Bottom Ad