Post Top Ad




اگست 02, 2023

یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں لانچ کردیےگئے

 


یوٹیوب نے کافی انتظار کے بعد  پاکستان میں یوٹیوب میوزک پریمیم  اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جوایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے جیسے فیچرز کے ساتھ  ہے۔

اس میں اشتہارات کے بغیر ویڈیوز اور میوزک دیکھنے اور سننے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا،اپنے پسندیدہ شوز، اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے۔

یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراؤنڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے، یوٹیوب میوزک، ایک نئی اختراع اور موسیقی کے لیے تیار کردہ ایپ اور ویب پلیئر ہے جس میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔

یوٹیوب میوزک کے ذریعے، صارفین تازہ ترین ہٹس سن سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ گانے تلاش کر سکتے ہیں، موسیقی کی دنیا سے وابستہ رہ سکتے ہیں اور اپنے آلات پر لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سارا نیا میوزک دریافت کر سکتے ہیں۔اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا: ”2ارب سے زیادہ لاگ اِن ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیودیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیو ب میوزک پریمیم ا ور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔

فرحان ایس قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرزجو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کے لیے پر جوش بناتا ہے۔“

پاکستانی ناظرین کے لیے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے جو میوزک ویڈیو کا کانٹینٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنے کام اور تخلیقات کااشتراک کر رہے ہیں جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ ا ور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کررہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم پلان 479.00 روپے سے شروع ہوتا ہے جبکہ  پریمیم فیملی پلان  899 میں دستیاب ہے جس سے یوزرز اپنی پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے 5 دیگر افراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299 روپے میں دستیاب ہے اور یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر موسیقی، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479 روپے میں دستیاب ہے۔

اہل طلباء پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر  329.00 روپے میں جبکہ میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149.00 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیوب پریمیم


یوٹیوب پریمیم عام صارفین کے لیے صرف 479.00 روپے ماہانہ میں دستیاب ہے جبکہ اسٹوڈنٹس کے لیے صرف 329 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیوب میوزک پریمیم

یوٹیوب میوزک پریمیم کے صرف 299.00 ماہانہ میں دستیاب ہے، جبکہ اسٹوڈنٹس اسے 149 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

وہ صارفین جو یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم پہلی بار استعمال کریں گے، وہ ایک ماہ کے لیے اسے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور iOS ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔


Post Bottom Ad