Post Top Ad




اگست 16, 2023

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

 


بارہ بجتے ہی پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

 وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

Post Bottom Ad