Post Top Ad




اگست 08, 2023

کراچی میں جشن آزادی پر باجے کی خرید و فروخت اور بجانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

 


کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت نے شہر میں 14 اگست کے موقع پرباجے کی خریدو فروخت اور بجانے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے ضابطہ فوجداری کی سیکشن 190(2) کے تحت پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ باجے بیچنے اور بجانے والے، دونوں  کے خلاف کارروائی  کرکے آگاہ کریں۔

جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے، خصوصاَ بچے گلے محلوں میں باجے بجاتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کی فروخت بھی کھلے عام ہوتی ہے۔

Post Bottom Ad