Post Top Ad




ستمبر 09, 2023

ایشیا کپ 2023: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

 


ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257  رنز بنائے۔

258 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236  رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 72 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

 کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ڈاؤسن شاناکا 24، دیموتھ کارونارتنے 18اور چیرتھ اسالنکا 10 رنز بناسکے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شریف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

258 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بناسکی۔

بنگلادیشی بیٹر توحید ردوئے 82 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ان کی اننگز ٹیم کو فتح نہ دلواسکی۔ 

سپر فور مرحلے کا اہم میچ کل پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

Post Bottom Ad