Post Top Ad




ستمبر 10, 2023

ایشیا کپ 2023: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت میچ معطل کردیا گیا

 


پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا  دوسرے میچ بارش کے باعث معطل کر دیا گیا۔

بھارت نے 24.1 اوورز  میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالئے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ زیادہ وقت گزر جانے کے باعث میچ معطل کر دیا گیا ہے۔ میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل 2:30  بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔کریز پر  ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔

Post Bottom Ad