Post Top Ad




ستمبر 05, 2023

ایشیا کپ 2023: سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو شکست، سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

 


ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز اسکور کیے، کوشل مینڈس 92 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان ٹیم سری لنکا کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 289رنز بناسکی۔

جیت کے ساتھ ہی گروپ بی میں ٹاپ کرتے ہوئے 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا بنگلادیش کے ساتھ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی تھیں جس میں سری لنکا کو فتح جب کہ اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔

 افغانستان کو سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا تھا،سری لنکا کا دیا ہوا ہدف افغانستان کو 37.1 اوورز میں پورا کرنا تھا۔ تاہم  افغانستان کی پوری ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سری لنکا نے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Post Bottom Ad