Post Top Ad




ستمبر 06, 2023

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 7 روپے سستا ہوگیا

 


اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا ہو گیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا۔ آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے پر آگیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی ٹرپل سنچری


گزشتہ روز ایک  ٹی وی چینل پر چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے جس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج ڈالر اوپن مارکیٹ میں 317، 318 تک آگیا تھا، اس میں مزید کمی آئے گی۔

Post Bottom Ad