Post Top Ad




ستمبر 01, 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی ٹرپل سنچری

 

پاکستان کی نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے باعث تایخ میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ 

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

 پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں جس کے باعث ایل پی جی 38 روپے97 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 459 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 2 ہزار 833 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔ 

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 12 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Post Bottom Ad