Post Top Ad




ستمبر 10, 2023

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں آج بارش کا قوی امکان

 


ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے اہم میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوسری مرتبہ  آمنے سامنے ہونگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

آج بھی پاک بھارت میچ میں کولمبو میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج کولمبو میں بارش کا امکان ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا چلا جائے گا۔

موسمیاتی ویب سائٹس  کے مطابق آج صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کولمبو میں بارش کا امکان 50 فیصد کے اندر ہے جبکہ 3 بجے سے 7 بجے کے درمیان بارش کا امکان 49 سے 66 فیصد ہے۔

Screenshot/Accuweather.com

 شام 7 بجے کے بعد بارش کا امکان تھوڑا مزید بڑھ جائے گا جو کہ 69 فیصد تک بتایا جا رہا ہے۔

اگر آج پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے  مکمل نہیں ہو پاتا تو اس صورت میں میچ کل بھی ریزرو ڈے پر جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad