Post Top Ad




ستمبر 12, 2023

سلمان آغا کی انجرڈ ہونے کے باعث سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک، سعود شکیل کو کھلائے جانے کا امکان

 


ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان  ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی شرکت مشکوک ہے۔ ان کی جگہ متبادل پلیئر کو کھلانے کا امکان ہے۔

سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ میں رویندر جڈیجا کے اوور میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔

قومی کرکٹر کو میچ کے بعد کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ناک پر ڈریسنگ کی گئی۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شرمناک شکست دے دی تھی۔ پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔

بھارت کے 356 رنز کے جواب میں پاکستان 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکا تھا۔ 

Post Bottom Ad