Post Top Ad




ستمبر 15, 2023

ایشیا کپ: پاکستان کا سفر ختم، سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا

 


ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں  سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد پاکستان کا ایشیا کپ کا سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے، سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7  وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزہوا۔

پاکستان نے 27.4 اوورز کے کھیل میں5 وکٹ پر 130 رنز بنالیے تھے جب میچ کو بارش کے باعث روکا گیا تاہم کچھ دیر کھیل رُکنے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا اور میچ کو 45 سے 42 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا۔

پاکستان کے 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے شروع سے ہی محتاط انداز میں بیٹنگ کی، وکٹ گرنے کے باوجود سری لنکن بیٹرز اسکور بناتے رہے۔

یوں سری لنکا نے آخری اوور کی آخری بال پر 2 رن لے کر میچ جیت لیا۔

Post Bottom Ad