Post Top Ad




ستمبر 25, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے بھارتی ویزے جاری کردیئے گئے

 


انڈیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کرنے کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان اسکواڈ کو بھارتی ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا  کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ویزے جاری کردیے ہیں، تاخیر کی شکایات کے بعد ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی بی کے ترجمان عمر فاروق نے بھی ویزے جاری ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ٹیم کو اپنے پاسپورٹ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے لینےکو کہہ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی کے اجرا  میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ کے لیے روانگی غیر یقینی صورت حال کا شکار تھی جس پر  پی سی بی نے آئی سی سی کو خط بھی لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو  پیش رفت سے آگاہ کردیا ہے اورکہا ہےکہ پاکستان ٹیم کو  ویزے جاری کردیے گئے ہیں اور  جلد اسکواڈ ممبران کو پاسپورٹ اور  دیگر سفری دستاویزات مل جائیں گی۔

Post Bottom Ad