Post Top Ad




ستمبر 12, 2023

ایشیا کپ : بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا



ایشیا کپ  کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر  درست ثابت نہیں ہوا، بھارتی بیٹرز سری لنکن اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام رہیں۔


بھارت کے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی طرف سے دونیتھ ویلالاگے ناٹ آؤٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 41 اور چاریتھ اسالنکا نے 22 رنز بنائے جبکہ سدیرا سماراوکراما 17 اور کوشل مینڈس 15 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رویندرا جڈیجا اور جسپریت بمرا نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس جیت کے ساتھ بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

سری لنکن اسپنرز نے بھارتی بیٹرز کو قابو کیا،بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہول 39 پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن اسپنرز کے سامنے زیادہ رنز نہیں بناسکا۔

47 اوورز کے بعد  بارش کے باعث میچ تھوری دیر روکا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تھا تاہم 49.1 اوورز میں پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے نوجوان اسپنر دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر اسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر مہیش ٹھکشنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

 یہ پہلا موقع تھا کہ پوری بھارتی ٹیم ون ڈے میچ میں اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئی۔

Post Bottom Ad