Post Top Ad




ستمبر 06, 2023

"باربی" رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی

فوٹو: وارنر برادرز


چند ماہ قبل ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم باربی اس سال دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔


مارگوٹ روبی نے اس فلم میں باربی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اس نے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔

باربی کی بدولت کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار امریکا میں موسم گرما کے دوران باکس آفس بزنس 4 ارب ڈالرز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ باربی کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم Oppenheimer اس سال سب سے زیادہ  بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔

یہ فلم اب تک 85 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے اور Guardians of the Galaxy Vol 3 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

یاد رہے کہ باربی اور Oppenheimer دونوں فلمیں 21 جولائی کو  ایک ساتھ ریلیز کی گئی تھیں۔

Post Bottom Ad