Post Top Ad




اکتوبر 17, 2023

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 1000 سے زائد فلسطینی شہید

 


اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ایک  اسپتال پر وحشیانہ بنباری کی گئی ہے جس کے باعث  1000 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

سالوں سے ناکہ بندی کا شکار غزہ میں پہلے ہی صحت کی سہولیات کم ہیں اور حالیہ جنگ اور سخت ترین ناکہ بندی نے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے اور بجلی نہ ہونے کے باعث متعدد اسپتالوں میں آپریشن تھیٹر غیر فعال ہوچکے ہیں۔

اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے  تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی قابض طیاروں کی بمباری میں 500 شہید اور 600 زخمی ہوگئے جس نے غزہ کے العہلی عرب اسپتال کو نشانہ بنایا جو کہ عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والا اسپتال ہے۔ تمام شہید اور زخمی عام شہری تھے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ فوٹو: آیکس

فوٹو: ایکس


فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

مصر کی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

مصر نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہےکہ  فوری مداخلت کرے اور غزہ میں مزید تشدد  رکوائے۔

اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول  پر  بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس میں 6 اموات سامنے آئی ہیں اور مزید اموات کا خدشہ ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ردعمل

غزہ  میں اسپتال پر اسرائیلی حملے پر اپنے ردعمل میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ غزہ سے آنے والی خبریں بہت تباہ کن ہیں، غزہ میں اسپتال پر حملہ بہت خوفناک اور  ناقابل قبول ہے، اسپتال پر حملہ ناجائز  اور  غیرقانونی ہے۔

اس کے علاوہ اردن اور عرب لیگ کی جانب سے بھی اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی شدید مذمت

عالمی ادارہ صحت (W.H.O)  نے غزہ کے اسپتال پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم فوری روکے جائیں: ترک صدر

ترک صدر  رجب طیب اردوان نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ  غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم فوری  روکے جائیں، خواتین، بچوں  اور معصوم شہریوں پر  مشتمل اسپتال کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اقدار  سے مبرا  اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ میں تمام انسانیت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں اس بے مثال ظلم کو روکنے کے لیے اقدام کریں۔

اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول  پر  بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس میں 6 اموات سامنے آئی ہیں اور مزید اموات کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ  غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

Post Bottom Ad