Post Top Ad




اکتوبر 06, 2023

کرکٹ ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست 81 رنز سے شکست دے دی

 


آئی سی سی  کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے دوسرے میچ میں  پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں نیدرلینڈز کو 81  رنز سے شکست دے کرورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  نیدرلینڈز نے  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز پر  آل آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے  اننگز کا آغازاوپننگ بیٹر  فخر زمان اور امام الحق  نے کیا تاہم پاکستانی بیٹر اننگز کے آغاز سے نیدرلینڈز کے بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ،  فخر زمان  12، کپتان بابر اعظم  5  اور امام الحق 15  رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔ سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستانی ٹیم اننگز کے آغاز سے نیدرلینڈز کے بولرز کا سامنا کرنے میں مشکلات کا شکار رہی ،  فخر زمان  12، کپتان بابر اعظم  5  اور امام الحق 15  رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔

سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں مین اف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز محتاط رہا، تاہم اس کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر میکس او ڈوڈ 5 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کولن ایکر مین 17 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی کس چیز سے بنی ہے اور اس کی مالیت کیا ہے؟


علاوہ ازیں ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔نیدرلینڈز کو ساتواں نقصان سیٹ بیٹر بیس ڈی لیڈا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ محمد نواز کی گیند پر 67 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

اس کےعلاوہ وین بیک نے 28 اور وین دیر میروی نے 4 اور رنز بنائے اور پال وین میکرین نے 7 رنز بنائے، یوں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ ، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا اگلا میچ 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں سری لنکا کے ساتھ ہوگا، جبکہ انڈیا کے ساتھ اہم میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Post Bottom Ad