Post Top Ad




نومبر 14, 2023

چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاول 1445 جمعرات 16 نومبر کو ہوگی

 

فوٹو: وزارتِِ مذہبی امور/ایکس

پاکستان  میں کہیں بھی  جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند دئکھنے کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الاول 1445ء جمعرات 16نومبر کو ہوگی۔

Post Bottom Ad