Post Top Ad




نومبر 24, 2023

اسموگ کی ابتر صورتحال: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے 35 کروڑ روپے خرچ ہونگے

 


لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتِ پنجاب کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے پر غور کیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش برسانے پر 35کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگران وزیر اعلیٰ کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب  عامر میر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے بہتر ٹیکنالوجی ہے جس کیلئے چین سے بات ہو گئی ہے اور جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

Post Bottom Ad