Post Top Ad




نومبر 07, 2023

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لینےکا اعلان



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر سے قومی اور  صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینےکا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان  بھر میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرے گی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل سے رہا ہوکر انتخابات میں قوم کی قیادت کریں گے، عمران خان کو قید رکھا گیا تو وہ جیل سے قوم کی قیادت کریں گے۔

کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی نہ قوم نہ دنیا تسلیم کرے گی،  عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کےکارندوں سمیت شکستِ فاش دیں گے، انتخابات کی تاریخ کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ  سے محروم کرنےکی کوششیں نمایاں ہوئی ہیں۔ 

Post Bottom Ad