Post Top Ad




نومبر 07, 2023

واٹس ایپ میں فون نمبر کے ساتھ ای میل ویری فکیشن فیچر کا اضافہ

 


واٹس ایپ میں فون نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

یہ نیا فیچر بیٹا ورژن میں واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سیکشن میں دیا گیا ہے۔



ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

اس فیچر پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور ابھی کے لیے اسے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

مستقبل میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

Post Bottom Ad