Post Top Ad




نومبر 07, 2023

یوٹیوب نے ایڈ بلاکرز کا استعمال نا ممکن بنادیا

 


دنیا بھر میں لوگ یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹس  پر اشتہارات کو روکنے کے لیے ایڈ بلاکرز کا استعمال کرتے ہیں تاہم یوٹیوب پر اب ایسا ممکن نہیں رہا۔

 جہ ہاں، یوٹیوب کی جانب سے دنیا بھر میں ایڈ بلاکرز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے 'چھوٹے تجربے' کا اعلان کیا گیا تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے اس پابندی کا اطلاق پاکستان سمیت پوری دنیا کے صارفین کے لیے کر دیا گیا ہے۔ اسی کے پیشِ نظر یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں اگست میں یوٹیوب پریمیئم کو متعارف کروایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں لانچ کردیےگئے

کمپنی کی جانب سے صارفین کو کہا جارہا ہے کہ ایڈبلاکر کو ڈس ایبل کرکے یوٹیوب پر اشتہارات دیکھیں یا یوٹیوب پریمیئم  کی سبسکرپشن لیں، جس میں اشتہارات نہ ہونے کے ساتھ مزید فیچرز بھی صارفین کو مہیا کیے جاتے ہیں۔

یوٹیوب کے عہدیدار کرسٹوفر لاؤٹن نے کہا کہ اب اگر کوئی صارف یوٹیوب پر ایڈ بلاکر کا استعمال کرے گا تو اس کے سامنے ایک میسج آئے گا (جس کا اسکرین شاٹ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں)۔


مگر اہم بات یہ ہے کہ جب تک صارف کی جانب سے ایڈ بلاکر کو ڈس ایبل نہیں کیا جائے گا، تین ویڈیوز کے بعد اس کے لیے  یوٹیوب پلیئر ڈس ایبل رہے گا جس میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

یوٹیوب کے مطابق ایڈ بلاکرز کا استعمال پلیٹ فارم کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

Post Bottom Ad