Post Top Ad




دسمبر 07, 2023

امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں سابق پروفیسر کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ایک شدید زخمی


امریکا کے شہر لاس ویگاس کی ایک  یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق امریکن یونیورسٹی آف نیواڈا کے لاس ویگاس کیمپس میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث شخص یونیورسٹی کا سابق پروفیسر تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارا   گیا۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کو گولی مار دی تھی تاہم پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ایمرجنسی نمبر پر یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد قریب موجود افسران نے فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو اینگیج کیا۔

لاس ویگاس پولیس کے شیرف کا کہنا تھا کہ واقعے سے طلباء میں خوف ہراس پھیل گیا تھا، اور شہری بھی خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس نے حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی کلیئرنس دے دی تھی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کو ایک دن کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

اس اسے قبل 2017 میں لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کی اونچی عمارت کی کھڑکی سے ایک فیسٹیول پر فائرنگ کے واقعے میں 60 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، اس واقعے کو امریکی تاریخ میں مسلح شخص کی فائرنگ میں سب سے زیادہ لوگوں کی ہلاکتوں کا واقعہ قرار دیا جاتا ہے۔

Post Bottom Ad