Post Top Ad




دسمبر 17, 2023

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دیدی

 


پرتھ:  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔

جواب میں قومی ٹیم 89 رنز ہی بنا سکی اور تمام ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

 دوسری اننگز کے آغاز پر ہی اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود 2,2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو تیسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہوں نے 10 رنز اسکور کیے اور پویلین چلتے بنے، بابر اعظم 14 ، سرفراز احمد 4 ، آغا سلمان اور فہیم اشرف 5،5 ، عامر جمال 4  اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اس میچ میں مچل اسٹارک اور نیتھن لائن نے5، 5، جوش ہیزل ووڈ نے 4،  پیٹ کمنز نے تین، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دن کے آغاز پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔

خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

Post Bottom Ad