Post Top Ad




دسمبر 17, 2023

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا تک رسائی متاثر

 


پاکستان میں انتہائی سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

انٹرنیٹ آبزرویٹری کے مطابق پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہیں۔

فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروسز متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 صارفین سوشل میڈیا پر سروسز متاثر ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے پی ٹی اے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پاک میڈیا 24 کی ٹیسٹنگ کے مطابق، وی پی این (VPN) انتعمال کرنے پر سوشل میڈیا سائٹس ٹھیک کام کررہی ہیں۔

Post Bottom Ad