Post Top Ad




دسمبر 20, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے نااہل قرار

 

فوٹو: اے پی

امریکا کی سیاسی تاریخ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دیا ہو۔ 

امریکی ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا۔

امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا، ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہے۔

 ٹرمپ کے ترجمان کی جانب سے فیصلے کو 'غیر جمہوری' قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad