Post Top Ad




دسمبر 23, 2023

ایک مرتبہ غلطی سے حرام کھالیا تھا، نوشین شاہ کا انکشاف


پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے حرام کھانا کھانے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔


نوشین شاہ نے اپنی نئی فلم ’چِکّڑ‘ کی پروموشن کے لیے ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔

دوران انٹرویواپنا واقعہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے حرام کھانا کھانے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لندن کے دورے کے دوران غلطی سے خنزیر (سوؤر) کا گوشت کھا لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن میں تھیں، ہوٹل میں قیام کے دوران بوفے میں ناشتہ کرنے پہنچی اور ایک ہاٹ ڈاگ یا ساسیج کھا لیا تھا جس کا ذائقہ بالکل مختلف تھا جو انہیں بالکل پسند نہیں آیا، بعد میں ہوٹل کے عملے سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ خنزیر کا گوشت تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ پتہ چلنے پر وہ کسی میزائل کی طرح واش روم بھاگیں اور قے کے ذریعے خنزیر کا گوشت منہ سے نکال لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے کھا لیا تھا، اس واقعے کے بعد وہ اب ہر جگہ پہلے تصدیق کرتی ہیں کہ کھانا حلال ہے یا نہیں۔

Post Bottom Ad