Post Top Ad




دسمبر 13, 2023

ٹیلر سوئفٹ اورسیلینا گومز کی غزہ کیلئے امدادی تقریب میں شرکت



 امریکی شوبز ستاروں نے غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے تقریب میں شرکت کی، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے نیویارک میں عرب امریکن کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

رامی یوسف کا کہنا ہے کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔ 

Post Bottom Ad