Post Top Ad




دسمبر 31, 2023

سالِ نو کا سورج سب سے پہلے دنیا کے کس ملک میں طلوع ہوگا؟


 دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں، نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا۔


نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر گزبرن میں طلوع ہوگا اور پھر آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی جبکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔

سال نو کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام پر آتش بازی کی جائے گی جبکہ دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کرتے ہوئے سال نو کی مبارک باد دی جائے گی۔

اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن آئی، جبکہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی لوگ جشن منانے کے لیے جمع ہوں گے۔

Post Bottom Ad