Post Top Ad




دسمبر 07, 2023

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹائم میگزین کی بہترین شخصیت قرار

 


ٹائم میگزین نے امریکی ماڈل و گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو 2023ء کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

رواں سال ٹیلر سوئفٹ کے ایرس ورلڈ ٹور نے کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے تھے اور وہ ارب پتی بن گئیں تھی۔ 

گلوکارہ کی اسی شاندار کامیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مشہور امریکی میگزین ٹائم نے اُنہیں سن 2023ء کی پرسن آف دی ایئر یعنی سال کی بہترین شخصیت قرار دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اس حوالے سے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اتنی خوشی اور خود پر اتنا فخر پہلے کبھی محسوس نہیں کیا۔

ٹائم میگزین نے گزشتہ سال یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا۔ 

اس سے پہلے یہ اعزاز ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک، گریٹا تھنبرگ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بھی حاصل کر چُکے ہیں۔

Post Bottom Ad