Post Top Ad




دسمبر 05, 2023

جی ٹی اے 6 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، گیم 2025 میں ریلیز کی جائے گی

 


راک اسٹار گیمز کی جانب سے گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6) کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ ٹریلر پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ریلیز ہونا تھا تاہم ریلیز کے 4 گھنٹے پہلے ہی ٹریلر ایکس پر لیک ہوگیا۔


راک اسٹار گیمز نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ٹریلر شائع کرکے لیک کا فوری جواب دیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا: "ہمارا ٹریلر لیک ہو گیا ہے لہذا براہ کرم یوٹیوب پر اصل چیز دیکھیں"۔


 GTA 6 کا ٹریلر مختلف تفصیلات کی تصدیق کرتا ہے جو پچھلے دو سالوں میں آہستہ آہستہ منظر عام پر آئی ہیں۔ اس میں وائس سٹی شہر اور گیم کے دو مرکزی کردار جیسن اور لوسیا شامل ہیں، جس میں بونی اور کلائیڈ سے متاثر ایک داستان پیش کی گئی ہے۔

Rockstar Games/YouTube


پیر کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں، Rockstar Games نے واضح کیا کہ گیم 2025 میں PS5 اور Xbox Series X/S پر ریلیز کی جائے گی، تاہم کمپیوٹرپر گیم کب ریلیز ہوگی اس بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا۔


ٹریلر ایک واحد مرکزی کردار، لوسیا کے گرد گھومتا ہے، جو جیل کے جمپ سوٹ میں ملبوس ہے، جو جیل سے رہائی کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتی ہے۔


Rockstar Games/YouTube


ٹریلر میں میامی شہر کی طرز پر بنائے گئے وائس سٹی شہر اور اس کے کلچر کو دکھایا گیا ہے، جس میں اسپورٹس کارز، گن فائٹس، منی لانڈرنگ سے کمائی گئی دولت،  سیکس، ڈرگز، اسٹریٹ ریسز اور امریکا کا پارٹی کلچر دکھایا گیا ہے۔

Rockstar Games/YouTube

Rockstar Games/YouTube

Rockstar Games/YouTube

Rockstar Games/YouTube

Rockstar Games/YouTube

Rockstar Games/YouTube

Rockstar Games/YouTube

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ "گرینڈ تھیفٹ آٹو VI ریاست لیونیڈا (Leonida) میں سیٹ کیا گیا ہے (جو کہ امریکی ریاست فلوریڈا پر مبنی ہے) جس میں وائس سٹی اور اسکی نیون لائٹس میں بھیگی سڑکوں کودکھایا گیا ہے، جو گرینڈ تھیفٹ آٹو سیریز میں اب تک کے سب سے اہم اور بڑے ارتقاء کو نشان زد کر رہا ہے۔"

Post Bottom Ad