Post Top Ad




جنوری 31, 2024

عاطف اسلم 7 سال بعد بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار

 


پاکستان کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر بالی وڈ میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کے باعث فنکاروں کے ایک دوسرے کے ملک جا کر کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ 7 سال بعد گلوکار عاطف اسلم بالی وڈ میں اپنے گانوں کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

باکس آفس ورلڈ وائڈ کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے بالی وڈ میں بہت سے ہٹ گانے گائے ہیں جو آج تک بھارتی پسند کرتے ہیں اور کئی فلمیں بھی محض عاطف کے گانوں کی وجہ سے ہٹ ہوئیں۔

 رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار نے بالی وڈ کی فلم ' لوو اسٹوری 90s' کے ذریعے بالی وڈ میں واپسی کی ہے، فلم کے ہدایتکار امیت کسریا ہے۔

عاطف اسلم اس فلم میں ایک رومانوی گانا گائیں گے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ رواں سال کا ہٹ گانا ہوگا۔ اس فلم میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

واضح رہے عاطف اسلم نے بالی وڈ کے لیے ' دل دیاں گلاں'، میں رنگ شربتوں کا'، 'تیرے سنگ یاراں'، تو جانے نا، ' او ساتھی' جیسے مشہور گانے گائے ہیں۔

Post Bottom Ad