Post Top Ad




جنوری 25, 2024

سعودی عرب میں شراب کا پہلا اسٹورکھلنے کے لیے تیار


 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شراب کا  پہلا اسٹور کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


 رائٹرز کی خبر کے مطابق الکحول اسٹور دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کھول دیا جائےگا۔

الکحل اسٹور غیر ملکی سفارت کاروں کے لیےکھولا جا رہا ہے۔ الکحل کی خریداری کے لیے خریداروں کو  پہلے سعودی وزارت خارجہ  سے کلیئرنس کوڈ  حاصل کرنا ہوگا۔

کلیئرنس کوڈ  موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکےگا اور  خریداروں کو  ماہانہ مخصوص کوٹہ دیا جائےگا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن بھی مستفید ہوسکیں گے یا نہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے خبر سامنے آنے  پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ سعودی قانون کے تحت شراب  پر  پابندی عائد ہے  اور  شراب نوشی کے جرم میں مجرم کو سرعام کوڑے مارنے سمیت دیگر سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

Post Bottom Ad