Post Top Ad




جنوری 28, 2024

راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم کو مارنے کی ویڈیو وائرل

 


 پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم نوید حسنین پر مکے اور تھپڑوں کی بارش کرنےکی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھتے رہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں نوید حسنین کا کہنا ہےکہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، میڈیا میں جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے،  وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

 نوید حسنین کے مطابق جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، یہ جو چل رہا ہے میرے استاد کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

واقعے کے حوالے سے  راحت فتح علی خان  کا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا  ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار  بھی دیتے ہیں، اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں، دم کیے ہوئے پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا،میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی۔

Post Bottom Ad